Breaking News
Home / اخبار / سید حسن نصر اللہ کا آیت اللہ مصباح یزدی کے یوم وفات پر پیغام

سید حسن نصر اللہ کا آیت اللہ مصباح یزدی کے یوم وفات پر پیغام

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے معروف عالم اور فلسفی آیت اللہ مصباح یزدی کی دوسری برسی کے موقع پر پیغام ارسال کیا۔

 ، ایران کے دار الحکومت تہران میں آیت اللہ مصباح یزدی کے اعزاز میں ہونے والی دوسری بین الاقوامی کانگریس کے نام اپنے پیغام میں سید حسن نصر اللہ نے مرحوم کو ایک عظیم مفکر قرار دیا جن کے "سمندر علم” کی کوئی مثال نہیں ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے ایران کی ممتاز مذہبی شخصیت کو ایک عظیم فقیہ اور فلسفی قرار دیا جنہوں نے اسلام اور اسلامی انقلاب کے دفاع میں علمی جہاد کی قیادت کی۔ سید حسن نصر اللہ نے آیت اللہ مصباح کے دورہ لبنان اور وہاں مقاومتی تحریک کے کمانڈروں کے ساتھ ان کی ملاقاتوں کو بھی ایک عظیم واقعہ قرار دیا۔

انہوں نے ولایت فقیہ کے نظریہ کا دفاع کرنے پر ان کی تعریف کی جو کہ امت اسلامیہ کی بقا اور اتحاد میں اہم عنصر ہے۔

خیال رہے کہ آیت اللہ مصباح یزدی کے اعزاز میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس 31 دسمبر 2022 بروز ہفتہ تہران میں منعقد ہوئی۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے