Breaking News
Home / اخبار / ماسکو میں ایران، روس، ترکی اور شام کے وزرائے دفاع کا اجلاس؛ شام میں دہشت گردی کے خطرات اور انتہا پسند گروہوں کے خلاف جدوجہد کرنے پر تاکید

ماسکو میں ایران، روس، ترکی اور شام کے وزرائے دفاع کا اجلاس؛ شام میں دہشت گردی کے خطرات اور انتہا پسند گروہوں کے خلاف جدوجہد کرنے پر تاکید

آج ماسکو میں روس، ایران، شام اور ترکی کے وزرائے دفاع کے مابین ہونے والے چار فریقی مذاکرات میں شام میں ہر قسم کے دہشت گردانہ خطرات، داعش اور دیگر انتہا پسند گروہوں کے خلاف جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

  روسی فیڈریشن، اسلامی جمہوریہ ایران، شامی عرب جمہوریہ اور جمہوریہ ترکی کے وزرائے دفاع کے مابین چار فریقی مذاکرات رواں سال 25 اپریل کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوئے۔

واضح رہے کہ ان مذاکرات میں، شامی عرب جمہوریہ میں امن و امان کے قیام کیلئے موجودہ اقدامات کا جائزہ اور جمہوریہ ترکی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ان چار فریقی مذاکرات میں، شام کی سرزمین پر ہر طرح کی دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور داعش سمیت دیگر شدت پسند گروپوں کے خلاف جدوجہد پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

واضح رہے ان مذاکرات کے نتیجے میں فریقین نے شام کی سرحدوں کے تحفظ اور شامی مہاجرین کی جلد از جلد اپنے وطن واپسی کیلئے مشترکہ کوششوں کو فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چاروں ممالک کے وزرائے دفاع کی جانب سے موجودہ موقع سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے تعمیری مذاکرات کی ضرورت اور شامی عرب جمہوریہ اور پورے خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے ان جیسے مذاکرات کو مزید جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی خصوصی طور پر توجہ دلائی گئی ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے