Breaking News
Home / اخبار / سعودی عرب نے حجاج پر 4 چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی

سعودی عرب نے حجاج پر 4 چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی

واضح رہے کہ دنیا بھر سے فرزندگان توحید حج کے فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنا شروع ہوگئے ہیں

 نقل کیا ہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے آنے والے فرزندگان توحید پر اپنے ہمراہ پلاسٹک کی بوتلیں، بغیر پیکنگ کے کھلا ہوا اور کپڑوں میں لپٹا ہوا سامان لانے پر پابندی ہوگی۔

سعودی میڈیا کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طوری پر نافذ العمل ہوگا جس کا اعلان وزارت حج و عمرہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر کیا۔ یہ پابندیاں عازمین حج کے سفر کو آرام دہ اور محفوظ بنانے کے لیے عائد کی گئی ہیں۔وزارت حج و عمرہ کے ضیوف الرحمان کا فضائی سفر کے دوران ممنوعہ سامان لانے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے ان ہدایات پر ضرور عمل کریں۔ قبل ازیں وزارت حج و عمرہ نے عازمین حج سے یہ درخواست بھی کی تھی کہ سعودی عرب آمد پر اپنے نقدی اور پُرتعیش اشیا سے متعلق مکمل تفصیلات سے ایئرپورٹ کے عملے کو آگاہ کریں۔ بیرون ملک کی کرنسی اور قیمتی اشیا اتنی ہی لائیں جتنی مقدار میں اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر سے فرزندگان توحید حج کے فریضے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور اس بار ریکارڈ حاضری کے باعث حکومت نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے