Breaking News
Home / اخبار / سعودی عرب، امریکہ کی مدد سے یمنی شہریوں کا قتل عام کررہا ہے

سعودی عرب، امریکہ کی مدد سے یمنی شہریوں کا قتل عام کررہا ہے

یمن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر یحیی الراعی نے ریاض میں مذاکرات کی دعوت پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کی مدد سے یمنی شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔

المیادین کے حوالے  سے نقل کیا ہے کہ یمن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر یحیی الراعی نے ریاض میں مذاکرات کی دعوت پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کی مدد سے یمنی شہریوں کا قتل عام کررہا ہے۔ یمنی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مختلف پارلیمانی رہنماؤں کے نام اپنے پیغام میں ریاض میں یمنی یمنی مذاکرات کی خلیج فارس تعاون کونسل کی درخواست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امریکہ کے تعاون اور ہتھیاروں سے یمنی عوام کو بے رحمی اور وحشیانہ طریقہ سے قتل کررہا ہے۔ سعودی عرب امن و صلح کے بارے میں اپنی حقیقی تصویر کو چھپا کر مکر و فریب  سے کام لے رہا ہے۔

الراعی نے کہا کہ ہم امن و صلح کے خواہاں ہیں لیکن سعودی عرب کے ظلم و ستم کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے اگر سعودی عرب اور خلیج فارس تعاون کونسل کے ارکان جنگ بندی میں سنجیدہ ہیں تو انھیں مذاکرات سے قبل یمن پر جارحیت کو بند کردینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل اور دیگر عالمی ادارے یمن کے بارے میں دوگانہ اور منافقانہ  پالیسی پر گامزن ہیں اور بین الاقوامی ادارے امریکہ کے زير اثر ہیں اور امریکہ سعودی عرب کا حامی ہے۔

About خاکسار

Check Also

غزہ پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے