Breaking News
Home / اخبار / روس یوکرین جنگ کے بعد پہلی بار یوکرین سے اناج کی کھیپ روانہ
In this photo provided by the Ukrainian Presidential Press Office, a Turkish Polarnet cargo ship is loading Ukrainian grain in a port in Odesa region, Ukraine, Friday, July 29, 2022. (Ukrainian Presidential Press Office via AP)

روس یوکرین جنگ کے بعد پہلی بار یوکرین سے اناج کی کھیپ روانہ

روس جنگ کے باعث یوکرین سے دنیا بھر کو اناج کی ترسیل 6 ماہ سے معطل ہے جس سے اناج کی قلت پیدا ہوگئی تاہم اب ترکیہ کی کاوشوں سے اناج کی پہلی کھیپ اوڈیسا کی بندرگاہ سے روانہ ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ یوکرین سے اناج کی ترسیل کا دوبارہ آغاز ہوگیا۔ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے اناج کی ترسیل 6 ماہ سے معطل تھی جس کے باعث یورپی ممالک میں اناج کی قلت پیدا ہوگئی تھی۔

ترک وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رازونی نامی بحری جہاز اوڈیسا کی بندرگاہ سے کل ترکی پہنچے گا جہاں جہاز کا معائنہ کیا جائے گا اور پھر لبنان کے شہر طرابلس کی طرف روانہ ہوگا۔
یہ جہاز 26 ہزار ٹن مکئی لے کر روانہ ہوا ہے جس سے یورپی ممالک میں اناج کی کمی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے