Breaking News
Home / اخبار / حماس کی دفاعی طاقت حیرتناک ہے، اسرائیلی فوجی سربراہ کا اعتراف

حماس کی دفاعی طاقت حیرتناک ہے، اسرائیلی فوجی سربراہ کا اعتراف

جنرل ہرٹزی ہالیوی نے کہا ہے کہ غزہ میں ایسے جنگجوؤں سے نبردآزما ہیں جو نہایت پیچیدہ جنگ کی تربیت حاصل کرچکے ہیں۔

 عبرانی ذرائع ابلاغ غزہ میں حماس اور مقاومتی تنظیموں کے مجاہدین کی طاقت اور ان کا مقابلہ کرنے کی اسرائیلی فورسز کی ناتوانی کا اعتراف کررہے ہیں۔
صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ مخصوصا خان یونس میں سخت جان مجاہدین لڑرہے ہیں جن کو موت کا کوئی خوف نہیں۔

صہیونی میڈیا نے مجاہدین کے حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ یہ مجاہدین پناہ گزینوں کے درمیان سے اور سرنگوں کے اندر سے اچانک نکل آتے ہیں اور اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بناکر آسانی کے ساتھ واپس چلے جاتے ہیں۔

اسرائیلی فوجی سربراہ جنرل ہرٹزی ہالیوی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان جنگجوؤں سے لڑ رہے ہیں جنہوں نے بڑے عرصے تک چھاپہ مار جنگ کی تربیت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ نہایت پیچیدہ مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ حماس کی طاقت سے ہم حیران ہیں۔

About خاکسار

Check Also

ملک بھر میں عید الاضحٰی مذہبی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے اجتماعات کے بعد سنت نبوی کی پیروی کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے