Breaking News
Home / اخبار / آیت اللہ رئیسی کی بنگلہ دیشی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو؛ صہیونی جارحیت کی مذمت کرنے کے لئے اسلامی ممالک کا باہمی تعاون ضروری ہے

آیت اللہ رئیسی کی بنگلہ دیشی وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو؛ صہیونی جارحیت کی مذمت کرنے کے لئے اسلامی ممالک کا باہمی تعاون ضروری ہے

ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی حمایت اور غاصب صہیونی حکومت کی مذمت کے لئے اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور ہماہنگی کی ضرورت ہے۔

  اسلامی جمہوری ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مظلوم عوام کی حمایت اور صہیونی حکومت کی جانب سے مسجد اقصی پر حملے اور روزہ داروں پر تشدد جیسے وحشیانہ عمل کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمان ممالک کا متحد ہونا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے بنگلہ دیش کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایران عالمی برادری مخصوصا مسلمانوں ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ایران اور بنگلہ دیش کے درمیان اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے فلسطین میں جاری صہیونی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور غاصب صہیونی حکومت کے خلاف ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور بنگلہ دیش کے درمیان تجارتی اور دیگر امور پر روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے