Breaking News
Home / اخبار / کسی بھی جارحیت کی صورت میں ایران؛ تل ابیب اور حیفا کو تباہ کر دے گا، ایرانی صدر

کسی بھی جارحیت کی صورت میں ایران؛ تل ابیب اور حیفا کو تباہ کر دے گا، ایرانی صدر

اسلامی جمہوری ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے فوجی پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران صہیونیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صہیونیوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی تو ایران سخت ردعمل کے ساتھ حیفا اور تل ابیب کو تباہ کر دے گا۔

  مسلح افواج کے قومی دن کی مناسبت سے فوجی پریڈ منعقد ہوئی جس میں صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ پر ایمان اور اپنی اور عوامی طاقت پر یقین رکھنا ایرانی مسلح افواج کی امتیازی خصوصیت ہے۔ اسی ایمان کے تحت فوج ملک کی سرحدوں کی حفاظت اور ولی فقیہ کے حکم کی ہمیشہ پاسداری کرتی ہے۔ آج ہماری مسلح افواج پورے خطے میں دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سب سے آگے ہیں جس کا سب اعتراف کرتے ہیں۔ اپنے زور بازو پر اعتماد کرتے ہوئے مسلح افواج نے مشکلات کے باوجود ترقی کے منازل طے کئے ہیں۔

انہوں نے مسلح افواج کی عوام کے ساتھ ہمدردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب، زلزلہ اور کرونا جیسے قدرتی آفات میں فوج نے کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ متاثرین نے ہمیشہ فوج کی مدد اور پشت پناہی کو محسوس کیا ہے۔ مسلح افواج نے جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ ساتھ ملک کی نظریاتی اور ایمانی سرحدوں کی بھی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا اور منافقین اور تکفیری عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے میں اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا ہے۔

صدر رئیسی نے مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے کہا کہ آج عوام اور مسلح افواج ایک ہی صفحے پر ہیں اور عوام مسلح افواج کو اپنا حصہ سمجھتے ہیں۔ خطے میں ہماری مسلح افواج کی موجودگی امن و امان کے قیام کی ضامن ہے۔ آج کے دن کی مناسبت سے ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہم خطے کے تمام ممالک کے ساتھ صلح اور دوستی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ خطے میں امن و امان کے لئے بڑھنے والے ہر ہاتھ میں ہم ہاتھ دیں گے۔
صدر رئیسی نے امریکی اور بیرونی افواج کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور دیگر بیرونی ممالک کی فوجیں خطے سے نکلنے میں جتنی جلدی کریں ان کے لئے بہتر ہے۔ بیرونی افواج کی موجودگی کسی بھی لحاظ سے خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب سمیت ہماری مسلح افواج نے خطے میں داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کو شکست دے امن بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی جیسے شہداء نے خطے میں امن کے لئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے