Breaking News
Home / اخبار / تہران، شہید جنرل موسوی کی تشییع جنازہ/ شہید رضی نے شہادت کا راز شہید قاسم سلیمانی سے پایا

تہران، شہید جنرل موسوی کی تشییع جنازہ/ شہید رضی نے شہادت کا راز شہید قاسم سلیمانی سے پایا

شہید قاسم سلیمانی کے دیرینہ ساتھی اور مدافع حرم جنرل سید رضی موسوی کی تشییع جنازہ آج صبح تہران کے امام حسین اسکوائر شروع ہوئی۔

 شہید قاسم سلیمانی کے دیرینہ ساتھی اور مدافع حرم جنرل سید رضی موسوی کی تشییع جنازہ آج صبح تہران کے امام حسین اسکوائر شروع ہوئی۔

شہید کا جسد خاکی شام اور عراق کے مقدس مقامات کے طواف کے بعد ایران میں داخل ہوا جہاں ہزاروں سوگواروں نے اشکوں اور آہوں سے استقبال کیا اور آج صبح رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای نے نماز جنازہ پڑھی۔ شہید کی تشییع جنازہ کا آغاز تہران کے امام حسین (ع) اسکوائر میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی سے ہوا۔

تہران، شہید جنرل موسوی کی تشییع جنازہ/ شہید رضی نے شہادت کا راز شہید قاسم سلیمانی سے پایا

اس اجتماع سے سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف اور شہید قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید موسوی نے جنرل قاسم سلیمانی سے شہادت کا یہ راز پایا تھا کہ شہید ہونے کے لئے شرط ہے کہ انسان شہادت پسندانہ زندگی گزارے۔

زنیب سلیمانی نے مزید کہا کہ صہیونی حکومت کے بزدل حکام جانتے ہیں کہ بیدار عالمی ضمیر کا یہ مشترکہ فیصلہ ہے کہ صیہونی رجیم ایک قاتل اور جارح حکومت ہے جس کے مقابلے کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔ اور اس رجیم کا کوئی بھی وحشیانہ اقدام اس تاریخی شکست کی تلافی نہیں کر سکتا۔

زینب سلیمانی نے کہا: شہید موسوی حاج ​​قاسم سلیمانی کے شانہ بشانہ شام کے محاذ میں موجود رہے شہید سلیمانی انہیں ایک ہوشیار کمانڈر سمجھتے تھے۔ یہ سچ ہے کہ شہادت ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہے لیکن دشمن کے لئے ذلت کے سوا کچھ نہیں ہے۔ صہیونی رجیم کے خونخوار حکام گذشتہ تین ماہ کے دوران اپنا ذہنی توان ذہن کھو چکے ہیں اور اسکولوں اور اسپتالوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

شہید موسووی کا خون مزاحمت کی فتح کا باعث بنے گا اور خدا کے فضل سے اس غاصب رجیم کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔

تشییع جنازہ کے الوداعی مراسم کے بعد شہید کا جسد خاکی امام زادہ صالح کے حرم میں تدفین کے لئے تجریش منتقل کیا گیا۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے