Breaking News
Home / اخبار / حزب اللہ کا دو صہیونی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ

حزب اللہ کا دو صہیونی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ

لبنانی تنظیم نے جمعہ کے دن مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں دو صہیونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

  لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے غزہ میں فلسطینی بے گناہ عوام کے خلاف جارحیت پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے شمالی فلسطین میں صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے صہیونی قصبے مطلہ میں واقع اسرائیلی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔  میزائل نے ہدف کو درست نشانہ بنایا ہے۔

تنظیم نے دوسرے بیان میں کہا ہے کہ کفرشوبا میں بھی صہیونی فوج کے دوسرے ٹھکانے کو ہدف بنایا ہے۔ فریقین کی جانب سے حملوں کے بعد ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے میزائل حملوں کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کے شمالی علاقوں میں حزب اللہ کو برتری حاصل ہے۔ لبنانی تنظیم کے حملوں کے بعد انخلاء کرنے والے صہیونی اپنے گھروں میں واپس جانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے