Breaking News
Home / اخبار / ترکیہ میں کار بم دھماکہ، 8 پولیس اہلکار زخمی

ترکیہ میں کار بم دھماکہ، 8 پولیس اہلکار زخمی

ترکیہ کے جنوبی علاقے دیاربکر میں ایک گاڑی میں فٹ کئے گئے بم میں دھماکے سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔

  روسیاالیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکیہ کے جنوبی علاقے دیاربکر میں ہونے والے بم دھماکے میں 8 پولیس والے زخمی ہوگئے۔ یہ بم ایک گاڑی میں چھپایا گیا تھا۔ترکیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق بم ایک گاڑی میں فٹ کیا گیا تھا اور اینٹی رائٹس پولیس کی گاڑی کے وہاں سے گزرتے وقت دھماکہ ہوگیا جو دیاربکر سے فادین جا رہی تھی۔ دیاربکر کے گورنر نے اسے ایک دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی اطلاع دی ہے۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے