Breaking News
Home / اخبار / امریکہ میں شدید زلزلہ، ہزاروں بجلی سے محروم

امریکہ میں شدید زلزلہ، ہزاروں بجلی سے محروم

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کیلی فورنیا میں آئے زلزلے کے بعد ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

 عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کیلی فورنیا کے علاقے ہمبولڈ کاؤنٹی سے 25 میل دور تھا اور اس کی گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 6.5 شدت سے آئے اس زلزلے سے انفرا اسٹچر کو بہت نقصان پہنچا ہے جبکہ ہزاروں افراد تاحال بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔ ہمبولڈ کاؤنٹی شیرف کے دفتر کا کہنا ہے کہ 2 افراد زلزلے کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے، کاؤنٹی میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد 80 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کئے گئے جس کے باعث تاحال لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔

About خاکسار

Check Also

صہیونیت مخالف طلباء تحریک، نیویارک یونیورسٹی میں اساتذہ کی ہڑتال

نیویارک یونیورسٹی کے 120 سے زائد اساتذہ نے پولیس کے ہاتھوں طلباء پر تشدد کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے