Breaking News
Home / اخبار / ایرانی سفارتی مشن پر حملہ کرکے اسرائیل نے ریڈلائن عبور کیا ہے، جان بولٹن

ایرانی سفارتی مشن پر حملہ کرکے اسرائیل نے ریڈلائن عبور کیا ہے، جان بولٹن

اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نے کہا ہے کہ ایرانی سفارت خانے پر اسرائیل نے حملہ کرکے ریڈلائن عبور کیا ہے۔

  اقوام متحدہ میں امریکہ کے سابق سفیر جان بولٹن نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملے کے بعد کہا ہے کہ اسرائیل کا ایرانی سفارتخانے پر حملہ در حقیقت ایرانی سرزمین پر حملے کے مترادف ہے۔ امریکہ اور اسرائیل سمیت دنیا منتظر ہے کہ ایران کیسے ردعمل دکھائے گا۔ایرانی جوابی کاروائی کی نوعیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران بھی جواب میں ایسی کاروائی کرے گا۔ ایران کی طرف سے اسرائیل کے اندر کاروائی کی صورت میں اگلے منظرنامے کے بارے میں جان بولٹن نے کہا کہ اگر اسرائیل کے اندر ایران نے کاروائی کی تو امریکہ اسرائیل کی مدد کے لئے میدان میں آئے گا۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت نے شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ کرکے سات فوجی مشیروں کو شہید کردیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایران جوابی حملے کا حق محفوظ رکھتا ہے تاہم وقت اور نوعیت کا فیصلہ ہم خود کریں گے

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے