Breaking News
Home / اخبار / اسلامی تعاون تنظیم کی بھارت کی حکمراں جماعت کے رہنما کے توہین آمیز بیان کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی بھارت کی حکمراں جماعت کے رہنما کے توہین آمیز بیان کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے ایک بیان میں بھارت کی حکمراں جماعت کے رہنما کی طرف سے اسلامی مقدسات کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مقدسات کی توہین کو برداشت نہیں کیا جائےگا.

الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اپنے ایک بیان میں بھارت کی حکمراں جماعت کے رہنما کی طرف سے اسلامی مقدسات کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مقدسات کی توہین کو برداشت نہیں کیا جائےگا۔ او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی رہنما کے توہین آمیز بیان کی مذمت کرتی ہے۔

او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ توہین آمیز بیان دینے والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا احتساب کیا جانا چاہیے۔ اس سے قبل ایران کی وزارت خآرجہ نے تہران میں بھارتی سفیر کو وزارت خآرجہ میں طلب کرکے اسلامی مقدسات کی توہین کرنے پر شدید احتجاج کیا تھا ۔ ادھر قطر اور کویت کیو زارت خآرجہ نے بھی بھارتی حکمراں جماعت کے رہنما کے توہین آمیز بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق بھارتی وزير اعظم نریندر مودی کو سعودی عرب، بحرین اور امارات قومی تمغوں سے نواز چکے ہیں جس کے بعد ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف بی جے پی کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے بھارتی چینل پر اسلام سے متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔

About خاکسار

Check Also

امریکہ رو بزوال، امن معاہدہ بے سود ہے، سربراہ انصار اللہ

یمنی مقاومتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے