Breaking News
Home / اخبار / ایرانی حکومت کے اعلی حکام کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات؛ دمشق حملے کے جواب میں صہیونی حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ماریں گے، رہبر معظم

ایرانی حکومت کے اعلی حکام کی رہبر معظم انقلاب سے ملاقات؛ دمشق حملے کے جواب میں صہیونی حکومت کے منہ پر زور دار طمانچہ ماریں گے، رہبر معظم

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بدلے اسرائیل کے منہ پر زوردار طمانچہ مارنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے آج شام کو اعلی سرکاری حکام اور اہلکاروں کے ایک گروپ نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب کے بیانات کے اہم نکات حسب ذیل ہیں۔

حکومتی سطح پر کام اور جد و جہد بہت اچھی ہے اور پوری شدت سے جا رہی ہے لیکن عوامی ضرورتیں ان کوششوں کی نسبت کئی گنا زیادہ ہیں جنہیں پورا کرنے کے لئے مزید بھرپور تلاش کی ضرورت ہے۔

عوام کی توقع یہ ہے کہ حکام کے معاشی فیصلوں اور اقدامات کے اثرات ان کی زندگیوں پر واضح نظر آنے چاہئیں۔ حکام کو عوام کی اس توقع پر پورا اترنا چاہیے۔

_ حجاب کے نفاذ کے چیلنج کو فقہی اور قانونی پہلوؤں کے ساتھ اس کے ضمنی تحفظات کے اعتبار بھی دیکھنا چاہیے۔

اس سلسلے میں مختلف محکموں کے مسئولین کی ذمہ داری بنتی ہے لہذا انہیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

غزہ میں صیہونی حکومت کی ناکامی اور شکست کا سلسلہ جاری رہے گا اور یہ حکومت اپنے زوال اور نابودی کے مزید قریب ہوگی۔
شام میں کئے جانے والے ان کے مایوس کن اقدامات انہیں شکست سے نہیں بچا پائیں گے۔

انہیں اس دہشت گردانہ کارروائی کی سزا ضرور ملے گی۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے