Breaking News
Home / اخبار / امریکا: سینٹ لوئس کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

امریکا: سینٹ لوئس کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک

امریکا کے شہر سینٹ لوئس میں ایک بندوق بردار حملہ آور نے تعلیمی ادارے میں فائرنگ کرکے دو خواتین کو ہلاک کردیا اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سینٹ لوئس پولیس کے سربراہ مائیک سیک نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے سینٹرل وجوئل اور پرفارمنگ آرٹس ہائی اسکول میں پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا۔

پولیس سربراہ مائیک سیک نے کہا کہ بندوق بردار ملزم کی عمر 20 سال ہے، جس کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ بندوق بردار کی فائرنگ سے ایک لڑکی اور خاتون دم توڑ گئیں اور مزید 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس سربراہ مائیک سیک نے مزید کہا کہ اسکول میں فائرنگ کی طلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر وہاں پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور کی تلاش کے لیے پولیس نے عمارت خالی کرنا شروع کردی اور اسی دوران فائرنگ کی آواز پر پولیس اہلکار اس طرف دوڑے اور حملہ آور سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اسی دوران وہ ہلاک ہوگیا۔

طلبہ نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سنتے ہی انہوں نے کلاسز کے دروازے بند کردیے جبکہ دیگر لوگ عمارت سے بھاگنے لگے۔

اسکول کی ایک طالبہ نائلہ جونز نے بتایا کہ بندوق بردار حملہ آور نے کمرے کی طرف فائرنگ کی جہاں وہ ریاضی کی کلاس میں تھی لیکن حملہ آور کلاس روم میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ امریکا کے مختلف شہروں میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں، رواں برس مئی میں ایک نوجوان بندوق بردار نے ٹیکساس کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کرکے 19 بچوں اور دو اساتذہ کو ہلاک کردیا تھا۔

اسی طرح گزشتہ سال مشی گن میں ایک 16 سالہ لڑکے نے اپنے والد کی طرف سے تحفے کے طور پر خریدی گئی بندوق سے اپنے ہائی اسکول میں چار ہم جماعتوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کا جرم قبول کیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے