Breaking News
Home / اخبار / پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی ۔

  پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مندرجات غیر منصفانہ ، غلط معلومات پر مبنی اور زمینی حقائق سے بالکل ہٹ کر ہیں ۔ ان رپورٹس کو مرتب کرنے کے طریقہ کار میں بھی خامیاں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں غزہ اور کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں نظر انداز کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایسی رپورٹس کو حتمی شکل دینے میں معروضیت، غیر جانب داری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان انسانی حقوق فریم ورک مضبوط بنانے،بین الاقوامی انسانی حقوق کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے ثابت قدم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ سے توقع کرتے ہیں کہ وہ پیچیدہ مسائل کاجائزہ لیتے وقت کم ازکم مستعدی سےکام لے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے