Breaking News
Home / اخبار / غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آگیا ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آگیا ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ فلسطینیوں کو 6 ماہ سے بھوک اور جنگ کا سامنا ہے، غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آگیا ہے۔

  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک بیان میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  رمضان میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان امن کے لیے ملکوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینےکے لیے تیار ہے، ماسکو  اور  بشام میں حملے یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردی  پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے، پاکستان اس خطرے  سے نمٹنے کے لیے علاقائی  اور عالمی شراکت داری کو  فروغ  دیتا  رہےگا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  امن کی جیت تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ ختم نہیں ہوگی۔

About خاکسار

Check Also

امریکہ رو بزوال، امن معاہدہ بے سود ہے، سربراہ انصار اللہ

یمنی مقاومتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے