Breaking News
Home / اخبار / چین کی عراق اور شام پر امریکی حملے کی مذمت

چین کی عراق اور شام پر امریکی حملے کی مذمت

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق اور شام پر حالیہ امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

 رشیا ٹو ڈے  کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان "وانگ وینبن” نے آج ایک بیان میں عراق اور شام میں مزاحمتی فورسز کے ٹھکانوں پر حالیہ امریکی حملے کی مذمت کی ہے۔

 انہوں نے کہا: بیجنگ تمام فریقوں سے بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنے اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقائی کشیدگی سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کے سینٹرل کمانڈ  (CENTCOM) نے جمعے کو ایک بیان میں عراق اور شام کی مزاحمتی فورسز کے مراکز پر حملوں کی تصدیق کی۔

تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے مشرقی وسطی میں اپنی گرتی ہوئی عسکری ساکھ کو بچانے اور امریکی رائے عامہ کو قائل کرنے کی غرض سے فیس سیونگ کے طور پر مزاحمتی فورسز کے پہلے سے خالی کئے گئے مراکز پر حملے کئے۔

About خاکسار

Check Also

عید اللہ الاکبر ،عید سعید غدیر

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے عید سعید غدیر کے موقع پر صدارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے