Breaking News
Home / دسته‌بندی نشده / ایران میں دہشت گردی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، وزیراعظم آفس

ایران میں دہشت گردی سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، وزیراعظم آفس

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ایران میں دیے گئے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، وزیراعظم نے اپنے بیان میں غیر ریاستی عناصر کی بات کی، غیر ریاستی عناصر نے بیرونی پشت پناہی پر پاکستان کی سرزمین استعمال کی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا معاملہ بھی اسی تناظر میں ہے اور اسی انداز میں ایران اور افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی تاہم وزیراعظم عمران خان پورے خطے کے امن کے لیے کوشاں ہیں۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دیکھنا غلط تشریح ہوگی اور اس طرح سے کرنا کسی طور بھی پاکستان کی خدمت نہیں ہوگی۔

About صراط عشق

Check Also

شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب/ ہم نے کبھی بدلے کی سیاست کا سوچا بھی نہیں، شہباز شریف

وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے