Breaking News
Home / اخبار / ملک کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں، مولانا طارق جمیل کا پاکستانی سیاست دانوں کو مشورہ

ملک کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں، مولانا طارق جمیل کا پاکستانی سیاست دانوں کو مشورہ

مولانا طارق جمیل نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

  نقل کیا ہے کہ پاکستانی معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ عمران خان کی دعوت پر بنی گالہ اُن سے ملنے ایا ہوں، میری گزارش ہے کہ ملک کے ساتھ کھلواڑ نہ کریں اور پاکستان کی بھلائی کا سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں اور غریبوں کے بارے میں سوچیں۔ مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ حکومت معلوم نہیں کیا کر رہی ہے، قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں، اللہ کہتا ہے کہ اپنے رب کی بارگاہ میں توبہ کرو۔

About خاکسار

Check Also

اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا میں بیداری کی لہر دوڑ گئی ہے، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیتن یاہو اور اس کے حامیوں نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے