Breaking News
Home / اخبار / حسینیہ امام خمینی میں رحلت پیغمبر اسلام اور شہادت حضرت امام حسن علیہما السلام کی مناسبت سے مجلس عزا

حسینیہ امام خمینی میں رحلت پیغمبر اسلام اور شہادت حضرت امام حسن علیہما السلام کی مناسبت سے مجلس عزا

حسینیہ امام خمینی میں رحلت پیغمبر اسلام اور شہادت حضرت امام حسن علیہما السلام کی مناسبت سے مجلس عزا

حسینیہ امام خمینی میں رحلت پیغمبر اسلام اور شہادت حضرت امام حسن علیہما السلام کی مناسبت سے مجلس عزا

پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے یوم رحلت اور نواسہ رسول حضرت امام حسن کے یوم شہادت کی مناسبت سے جمعے کی صبح حسینیہ امام خمینی میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شرکت کی۔

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عقیدتمندوں کے اجتماع کے بغیر منعقد ہونے والی اس مجلس میں حجت الاسلام حامدکاشانی نے اپنے خطاب میں سیرت پیغمبر اور سیرت امیر المومنین علی علیہما السلام کے کچھ نکات بیان کئے اور کہا کہ راہ خدا میں جہاد کے دوران تخمینوں اور منصوبوں میں نصرت خداوندی کو مد نظر رکھنا اور تھکان کو اپنے قریب نہ آنے دینا حقیقت پسندی کے دو اہم اجزا ہیں۔ حجت الاسلام کاشانی نے کہا کہ دشمن کے مقابلے میں پوری طاقت اور تمام تر وسائل کے ساتھ میدان میں اترنا چاہئے لیکن تاریخ اسلام گواہ ہے کہ جہاں بھی مسلمانوں نے صرف مادی وسائل و ذرائع پر تکیہ کیا اور ان کی وجہ سے غرور میں پڑے وہاں انھیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

اس مجلس میں مداح اہل بیت جناب مرتضی طاہری نے رثائی کلام پیش کیا۔

About خاکسار

Check Also

ایران اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اطمینان بخش ہے

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے قطر کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ سے ملاقات کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے