Breaking News
Home / اخبار / ایرانی صدر کی ترکی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو؛ صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی یکجہتی ضروری ہے

ایرانی صدر کی ترکی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو؛ صہیونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی یکجہتی ضروری ہے

ایرانی صدر نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ فلسطین پر غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

  اسلامی جمہوری ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ فلسطین پر غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مسجد اقصی میں نمازیوں کے خلاف صہیونی حملوں کے بارے میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تجویز دی کہ صہیونی حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے لئے او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔

صدر رئیسی نے لبنان اور شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور خطے کے ممالک کی جغرافیائی سرحدوں کے احترام پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران ترکی کے صدر اردوگان نے مسجد اقصی اور فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور جارح صہیونی ریاست کے خلاف او آئی سی کے پلیٹ فارم پر اسلامی ممالک کا مشترکہ موقف اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ترکی میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کی مدد کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے