Breaking News
Home / اخبار / حزب اللہ لبنان ، لبنان کا اہم اور بنیادی حصہ ہے

حزب اللہ لبنان ، لبنان کا اہم اور بنیادی حصہ ہے

النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب  نے لبنان اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی حزب اللہ ، لبنان کا اہم اور بنیادی حصہ ہے۔ لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں خلیج فارس کے رکن ممالک سے کوئي مشکل نہیں ہے ، عمان اور قطر کے ساتھ ہمارے تعلقات جاری ہیں ۔ امارات میں ہمارا سفیر موجود ہے۔

لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے باہمی تعلقات کو خراب کرنے کے سلسلے میں شدت سمجھ سے باہر ہے۔ تعلقات کو منقطع کرنے سے قبل مذاکرات انجام دیئے جاتے ہیں لیکن سعودی عرب نے اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ لبنانی وزیر خآرجہ نے کہا کہ ہم بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔

لبنانی وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ، لبنان کا بنیادی اور اساسی حصہ ہے ۔ حزب اللہ کا لبنان پر کوئی کنٹرول نہیں، حزب اللہ بھی لبنان کے دیگر گروہوں کی طرح ایک اہم گروہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ لبنان کے وزیر اطلاعات نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسے متوقف کرنے کا مطالبہ کیا تھا ، جس کے بعد سعودی عرب نے اپنا سفیر لبنان سے واپس بلا لیا اور لبنانی سفیر کو سعودی عرب ترک کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔ لبنان کے وزیر اطلاعات لبنان کے معروف اور مشہور روزنامہ نگآر بھی رہ چکے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے