Breaking News
Home / اخبار / تہران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، چین

تہران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں، چین

اعلی چینی عہدیدار نے نئے ایرانی سال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیجنگ تہران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے۔

  چینی پیپلز ایسوسی ایشن کے چئیرمین یانگ وان  مینگ نے ایرانی کلینڈر کے مطابق نئے سال کے آغاز پر ایرانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے شعبے کے سربراہ نے نوروز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگلے چند مہینوں کے دوران بیجنگ میں بین الاقوامی ممالک کے ساتھ تعلقات کے سلسلے میں اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں ایران اور چین کے درمیان طویل المدتی تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے مذاکرات کئے جائیں گے۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے