Breaking News
Home / اخبار / یمن میں استکبار مخالف عوامی مظاہرہ

یمن میں استکبار مخالف عوامی مظاہرہ

یمن کے ہزاروں افراد نے دارالحکومت صنعا میں سامراجیوں کے خلاف نعرے کے عنوان سے ایک بڑے مظاہرے میں شرکت کی۔

 المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہزاروں یمنی باشندے بدھ کے روز "سامراجیوں کے خلاف نعرے” کے پروگرام کو بیس سال کا عرصہ پورے ہونے پر سڑکوں پر نکل آئے اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا۔انجمن علمائے یمن کے رکن محمد المتوکل نے صنعا میں ایران پریس کے نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے عوام اپنے اصلی مسائل یعنی بیت المقدس اور مسجد الاقصی کو اہمیت دیتے ہیں اور سامراجیوں کے خلاف نعرے کے پروگرام سے لوگ دشمنوں کے خلاف اکٹھے ہوتے ہیں۔یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے مشیر محمد مفتاح نے بھی اس مظاہرے کے موقع پر ایران پریس کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی اجارہ داری کا مقابلہ اور جارحین کے خلاف احتجاج یمنی عوام کے لیے کامیابیاں لے کر آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے عوام امریکہ کی اجارہ داری کے سامنے استقامت و پائیداری کی پہلی صف میں ہیں اور وہ امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حسین بن بدر الدین الحوثی نے سامراجیوں کے خلاف نعرے کا پروگرام شروع کیا تھا اور یہ پروگرام گذشتہ بیس سال سے صنعا میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ایران مغربی ایشیا کا سب سے بڑا خلائی مرکز تعمیر کر رہا ہے، ایرانی وزیر مواصلات

ایرانی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسی زارع پور نے کہا کہ ایران اپنے جنوب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے