Breaking News
Home / اخبار / کینیڈین عوام کے غزہ کی حمایت میں مسلسل مظاہرے

کینیڈین عوام کے غزہ کی حمایت میں مسلسل مظاہرے

دنیا کے مختلف ممالک کے عوام غزہ کی حمایت میں سڑکوں پر آکر احتجاج کر رہے ہیں۔ کینیڈا کے شہر مونٹریال کے عوام نے بھی بھرپور احتجاج کرتے ہوئے غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

  رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کینڈا کے شہر مونٹریال میں ہزاروں کینیڈین شہریوں نے صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ روز ہزاروں قبرصی اس ملک کے دارالحکومت نکوسیا کی سڑکوں پر جمع ہوئے اور غزہ کے عوام کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی نسل کشی اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
مظاہرین نے جنگ کے فوری خاتمے اور  مستقل جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔

حال ہی میں شمالی قبرص کے صدر ارسین تاتار نے کہا کہ بعض ممالک اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کے قتل عام کے حوالے سے "منافقانہ موقف اور دوہرا معیار” رکھتے ہیں جو شرمناک ہونے کے ساتھ افسوس ناک بھی ہے۔”

About خاکسار

Check Also

امریکی الزامات بے بنیاد/ ملک سے ایرانی تیل کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملک سے منظور شدہ ایرانی تیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے