Breaking News
Home / اخبار / ہم فلسطین کے حوالے سے واحد اسلامی حکومت کے قیام کے خواہاں ہیں

ہم فلسطین کے حوالے سے واحد اسلامی حکومت کے قیام کے خواہاں ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان فلسطین کے حوالے سے واحد اسلامی حکومت کی تشکیل پر تاکید کرتے ہیں۔

مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان فلسطین کے حوالے سے واحد اسلامی حکومت کی تشکیل پر تاکید کرتے ہیں۔

 پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اعلی وفد کے ہمراہ آج تہران پہنچے جہاں اس نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں مالک کے وزراء خارجہ نے سیاسی، اقتصادی ، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں باہمی تعاون اورتعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے سرحدی مارکیٹوں میں مزید توسیع اور فروغ کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایران نے پاکستان کو مزید بجلی کی فراہمی پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔

امیر عبداللہیان اور بلاول بھٹو زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں یمن کے محاصرے کے خاتمہ اور یمن کے مسئلہ کو حل کرنے کے سلسلے میں یمنی – یمنی گفتگو پر بھی زوردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایران کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کے بارے میں ایران کا مؤقف واضح اور روشن ہے اورہم اس مؤقف پر ایران کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان، ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم افغانستان میں جامع اور ہمہ گیر حکومت کی تشکیل کی حمایت کرتے ہیں۔

اس موقع پر ایرانی وزير خارجہ نے پاکستانی وزير خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کی سابق وزیر اعظم شہیدہ بے نظیر بھٹو کے ایران کے سفر کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات اور مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک کی زیارت پر مبنی فوٹوؤں کا ایک البم بھی پیش کیا۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے