Breaking News
Home / اخبار / گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام میں سب سے بڑی امریکی اڈے پر دوسرا حملہ

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام میں سب سے بڑی امریکی اڈے پر دوسرا حملہ

دیرالزور میں قائم امریکی فوجی اڈے پر 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا بڑا ڈرون حملہ ہوا ہے۔

 شام کے صوبے دیرالزور میں قائم امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپوٹنک نے کہا ہے کہ دیرالزور کے مشرق میں واقع تیل کے کنویں پر تعینات امریکی فوجیوں کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسری مرتبہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ یہ شام میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈا ہے۔

الخضرا قصبے کے مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں کے بعد اڈے کے اندر سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ تاہم اب تک نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

دراین اثناء عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بغداد کے گرین زون میں واقع امریکی سفارتخانے کے نزدیک حملہ کیا گیا ہے۔

غزہ پر صہیونی جارحیت کے بعد شام اور عراق میں امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے