Breaking News
Home / اخبار / کابل میں سیکڑوں طالبات کا لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کابل میں سیکڑوں طالبات کا لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیکڑوں طالبات نے سڑکوں پر آکر لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیکڑوں طالبات نے سڑکوں پر آکر لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کے پہلے ہی روز تاحکم ثانی دوبارہ بند کردیئے تھے۔ افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے بند تھے۔

طالبان کے اس فیصلے کے خلاف سیکڑوں طالبات نے دارالحکومت کابل کی مرکزی شاپراہ پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسکول کھولو اور انصاف انصاف کے نعرے بھی لگائے۔

طالبات نے پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے جس میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کے مطالبات اور "تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے، سیاسی منصوبہ نہیں” تحریر تھا۔

واضح رہے کہ طالبان نے  23 مارچ کو لڑکیوں کے اسکولوں کھولنے کے فوری بعد دوبارہ بند کردیئے اور طالبان نے اس کی کوئی واضح وجہ بھی نہیں بتائی جبکہ اسکول جانے سے محروم طالبات آنسو بہاتی رہیں۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے