Breaking News
Home / اخبار / چین کا روس کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کا اعلان

چین کا روس کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کا اعلان

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بیجنگ ماسکو کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کرتا رہے گا۔

 شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ ماسکو کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کرتا رہے گا۔

اطلاعات کے مطابق صدر شی جن پنگ نے پوتین سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چین روس کی خودمختاری اور سلامتی سے متعلقہ امور میں مشترکہ طور پر تعاون کرسکتا ہے۔

24 فروری کو روس کی طرف سے یوکرائن میں فوجی آپریشن  کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسرا ٹیلیفونک رابطہ تھا۔

چین اس قبل یوکرائن میں ماسکو کے فوجی آپریشن کی مذمت کرنے سے انکار کرچکا ہے۔

رواں سال کے آغاز سے ہونے والی عالمی تبدیلیوں اور بحران کے تناظر میں دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے مشترکہ تعلقات کو چینی صدر نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

بیجنگ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ چین روس کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ برس تجارتی حجم 147 ارب ڈالر تھا۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے