Breaking News
Home / اخبار / پاکستان نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

پاکستان نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

پاکستان نے عالمی برادری سے فلسطینیوں پر جاری بمباری روکنے کے لیے کردار ادا کرنے اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

 پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نہتے فلسطینیوں پر دوبارہ بمباری کے آغاز پر سخت مایوسی ہوئی ہے، پاکستان مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، عالمی برادری فلسطینیوں پر جاری بمباری روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سےجاری جنگی جرائم پر دنیا کو بات کرنی چاہیے، اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں، عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروں پر حملے کیے گئے، پاکستان اسرائیل کے طبی مراکز پرحملوں کی بھی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

About خاکسار

Check Also

یورپی ممالک اسرائیل کی جنگی جارحیت کو روکنے کے لئے موئثر اقدامات کریں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے سینئر مشیر برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ یورپی ممالک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے