Breaking News
Home / اخبار / پاکستان بھر میں مردہ باد امریکہ ریلی؛ امریکہ اور اسرائیل دنیا میں ہونے والی تمام فسادات کی جڑ ہے، مقررین

پاکستان بھر میں مردہ باد امریکہ ریلی؛ امریکہ اور اسرائیل دنیا میں ہونے والی تمام فسادات کی جڑ ہے، مقررین

احتجاجی ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ 16مئی کو یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل منانے کا مقصد نئی نسل کو شیطان بزرگ امریکہ کی باطل تقلید سے بچانا ہے اور امریکہ اور اسرائیل کے حقیقی چہرے سے دنیا کو آشنا کروانا ہے۔

 ، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے فرمان پر 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ پاکستان بھر میں بھرپور انداز میں منایا گیا۔

اس موقع پر کراچی میں مردہ باد امریکہ ریلی نمائش تا کراچی پریس کلب نکالی گئی۔

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ 16 مئی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے کہ جب یہودی ریاست کے نام پر عالمی استکبار دہشت گرد ریاست امریکہ کی ایماء پر نہ صرف ایک قبضہ گروپ کو بطور ریاست اسرائیل تسلیم کرکے عالم انسانیت کی قلب میں خنجر گھونپا گیا بلکہ 16 مئی وہ دن ہے کہ جب امریکا نے ناجائز اولاد کے وجود کو نہ صرف سفارتی سطح پر تسلیم کیا بلکہ دوسرے کمزور ممالک کو بزور قوت تسلیم کروایا جس کے بعد سے اس دن کو قائد ملت جعفریہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی  نے یوم مردہ باد امریکا قرار دیا، آپ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان ملک بھر میں 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے مناتی ہے۔

امریکہ اور اسرائیل دنیا میں ہونے والی تمام فسادات کی جڑ ہے، مقررین

انہوں نے مزید کہا کہ آج غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے عالم انسانیت کیخلاف کیئے جانے والے مظالم اور اس کے پشت پناہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، عالمی دہشتگرد ریاست امریکہ اس کے ناجائز وجود کے قیام سے آج تک نہ صرف اسرائیل بلکہ کرہ ارض پر ہونے والی تمام بدعنوانیوں اور دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر دونوں امت مسلمہ کے اہم مسائل ہیں اور اس کا حل بھی اتحاد امت اور مزاحمت کے ذریعہ ہی ممکن ہے مگر افسوس چند اسلامی ممالک کے علاوہ مسلمان ممالک کے لئے مسئلہ فلسطین و کشمیر فقط زبانی جمع خرچ تک محدود ہے، آج کشمیر میں بھارتی افواج کے غنڈے بلکل اسرائیلی طرز عمل اپنائے ہوئے ہیں اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے میں پیش پیش ہیں، آئے روز سینکڑوں بچے، بزرگ اور خواتیں ان کے مظالم کا شکار ہوتی ہیں مگر افسوس اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے نام نہاد علمبراد بھی ان غیر انسانی کاروائیوں پر خاموش تماشائی نظر آتے۔

امریکہ اور اسرائیل دنیا میں ہونے والی تمام فسادات کی جڑ ہے، مقررین

 آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن (کے آئی یو یونٹ) کی جانب سے یوم مردہ باد امریکہ کے حوالے سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے پریس کلب گلگت تک ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر امامیہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے صدر برادر ثاقب علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل دنیا میں ہونے والی تمام فسادات کی جڑ ہے، بلخصوص اسلام کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے امریکہ ہے، کبھی طالبان کے نام پر اسلام کو بدنام کیا تو کبھی داعش کو بنا کر دنیا بھر میں انسانیت کا قتل عام کر دیا گیا۔ 16 مئی کو پاکستان میں یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل منانے کا مقصد امریکہ سے اظہار نفرت کرنا ہے۔

امریکہ اور اسرائیل دنیا میں ہونے والی تمام فسادات کی جڑ ہے، مقررین

ان کا مزید کہنا تھا کہ 16مئی کو یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل منانے کا مقصد نئی نسل کو شیطان بزرگ امریکہ کی باطل تقلید سے بچانا ہے اور امریکہ اور اسرائیل کے حقیقی چہرے سے دنیا کو آشنا کروانا ہے۔ ہمارا مفاد پاکستان ہے، ہم کسی بھی صورت پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ امریکہ اس وقت مسلم دنیا میں مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیل رہا ہے اور آل سعود امریکہ کے اشاروں پر چلتے ہوئے مسلم دنیا میں نفاق و تفرقہ پھیلا رہا ہے جس کہ ہم بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آغا تنویر رضوی نے کہا کہ امت مسلمہ کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ اسلامی اتحادی فوج کی سربراہی اسلام کا سب سے بڑا دشمن امریکہ کر رہا ہے۔ امریکہ اور ہندوستان پاکستان کا دشمن ہیں، بلخصوص ہندوستان جو کہ ہمارا ازلی دشمن ہے وہ نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے اور اسلامی دنیا میں اپنا مقام پیدا کرے۔

امریکہ اور اسرائیل دنیا میں ہونے والی تمام فسادات کی جڑ ہے، مقررین

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر حسن عارف، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی، آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر ارتضی باقر اور افسر رضا خان نے لاہور پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 16 مئی کو اسرائیل کی صورت میں امریکہ نے ناجائز ریاست کو منظور کرکے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپ کر دنیا میں بدامنی و دہشت گردی کی بنیاد رکھی، اسرائیل کے قیام سے آج تلک امریکہ و اس کے گماشتوں کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل دنیا میں ہونے والی تمام فسادات کی جڑ ہے، مقررین

انہوں نے کہا کہ امریکی مظالم کو دنیا بھر میں امام خمینی نے آشکار کیا اور اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان میں شہید علامہ عارف الحسینی نے یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ قبلہ اول بیت المقدس پہ صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کے جبر و استبداد کے 75 سال فلسطینیوں کی مقاومت اور استقامت کیساتھ قربانیوں کی بے نظیر مثال ہے۔ کشمیر میں بھارت اور فلسطین میں غاصب صینہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مظالم کے خلاف ہر سال 16 مئی کو ملک بھر میں نوجوانان امامیہ، شیطان عصر امریکہ اور اس کے گماشتے اسرائیل کیخلاف سراپا احتجاج ہوتے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

امریکی الزامات بے بنیاد/ ملک سے ایرانی تیل کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملک سے منظور شدہ ایرانی تیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے