Breaking News
Home / اخبار / پاکستان، 9 مئی جلاؤ گھیراؤ؛ وزیراعظم کا 72 گھنٹوں میں تمام افراد کی گرفتاری کا حکم

پاکستان، 9 مئی جلاؤ گھیراؤ؛ وزیراعظم کا 72 گھنٹوں میں تمام افراد کی گرفتاری کا حکم

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تمام افراد کی 72 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دے دیا۔

 نقل کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تمام افراد کی 72 گھنٹوں میں گرفتاری کا حکم دے دیا۔شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا ہے کہ میں نے سرکاری و نجی املاک کی لوٹ مار، انہیں تباہ و برباد کرنے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تمام عناصر، ان کے سہولت کاروں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کےلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 72 گھنٹے کا ہدف دیا ہے۔

وزیراعظم نے حکم دیا کہ ان عناصر کی نشاندہی کےلیے ٹیکنالوجی کی پوری مدد لی جائے اور انٹیلی جنس وسائل کو استعمال کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانا حکومت کا امتحان ہے۔ ان تمام افراد پر دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے