Breaking News
Home / اخبار / پاکستان کا افغانستان پر ہوائی حملہ /عورتوں اور بچوں سمیت 30 افغان شہری ہلاک

پاکستان کا افغانستان پر ہوائی حملہ /عورتوں اور بچوں سمیت 30 افغان شہری ہلاک

پاکستانی فضائیہ نے افغانستان کے صوبہ خوست پر ہوائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 30 افغان شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

 افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے افغانستان کے صوبہ خوست پر ہوائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 30 افغان شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

صوبہ خوست میں طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے آج صبح 2 بجے خوست کے مختلف علاقوں میں بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں 30 افغان شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کل رات 9 بجے چترال کے مقام پر پاکستانی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں پاکستان کے 7 فوجی ہلاک ہوگئے۔ ادھر ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ نے افغانستان کے صوبہ کنر میں بھی طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں حکومت مخالف  متعدد طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے