Breaking News
Home / اخبار / موجودہ دور میں زینبی کردار پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

موجودہ دور میں زینبی کردار پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاکہ موجودہ دور میں زینبی کردار پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔عالمی استکباری قوتیں امت مسلمہ سے ان کی ایمانی قوت چھیننے کے لیے تمام تر  وسائل کا بھرپور استعمال کررہی ہیں۔

  چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شریکۃ الحسین، عقیلتہ بنی ہاشم حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے موقع پر تمام محبان اہلبیت اطہار علیہم السلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اسلام کے اصولوں اور قوائد کے مطابق زندگی بسر کرنےکیلئے ہر پہلو میں آقازادیؑ کی ذات مقدسہ سے روشنی ورہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔آج کی مغربی ثقافتی یلغار کےمقابل سیرت جناب ثانی زہراسلام اللہ علیہاخواتین کیلئے مضبوط ڈھال ہے۔

انہوں نے بیٹی،بیوی،ماں اور بہن کے طور پر جن اعلی صفات کا مظاہرہ کیا اس کی مثال ہمیں تاریخ اور اوراق میں کہیں نہیں ملتی۔ سانحہ کربلا کے بعدثانی زہراسلام اللہ علیہا نے ہر چوراہے پر یزیدیت کی اسلام دشمنی آشکار کر کے اس کے دروبام پر لرزہ طاری کیا اور یہ ثابت کیا کہ قادر مطلق پر پختہ یقین رکھنے والے حق گوئی کو فریضہ سمجھتے ہوئے اسے بلاخوف و خطر ادا کرتے ہیں۔انہوں نے بعد کربلا اپنے بھائی امام حسینؑ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اپنے نانا کے دین کو بچانے کیلئے وہ صعوبتیں برداشت کیں جنہیں ضبط تحریر میں لانا محال ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں زینبی کردار پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔عالمی استکباری قوتیں امت مسلمہ سے ان کی ایمانی قوت چھیننے کے لیے تمام تر  وسائل کا بھرپور استعمال کررہی ہیں۔ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے نئی نسل کو دین سے دور کیا جا رہا ہے۔ عورت کا کام اپنے گھرانے کی تربیت کا ہے۔اگر خواتین اسوہ زینبی پر عمل کرتے ہوئے اپنی اولاد کی تربیت کریں تو پورا گھرانہ اسلام کی اصل تصویر پیش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کو اگر حقیقی طور پر سمجھنا ہے تو اہلبیت ع  سے آگہی حاصل کرنا ہو گی۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے