Breaking News
Home / اخبار / مشتبہ زہریلے مادے کا معاملہ اچھالنا دشمن کا قوم کو مایوس کرنے کی نئی سازش ہے، آیت اللہ رئیسی

مشتبہ زہریلے مادے کا معاملہ اچھالنا دشمن کا قوم کو مایوس کرنے کی نئی سازش ہے، آیت اللہ رئیسی

ایران کے صدر نے ملک میں اسکول کی طالبات کے مشتبہ زہریلے مادے سے متاثر ہونے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکوک معاملے کو ہوا دینا عوام کو مایوس کرنے کے لیے دشمنوں کی سازش ہے۔

  ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دشمن ملک میں مختلف شعبوں میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک  قوم کی میدان میں بھرپور اور مضبوط موجودگی سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دشمن ایرانی قوم کو مایوس کرنے کے لیے سڑکوں، بازاروں اور اسکولوں میں مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

ایران میں سکول کی طالبات کے زہریلی مادے سے متاثر ہونے کے مشتبہ واقعے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زہریلے مادے کے مشکوک معاملے کو ہوا دینا عوام کو مایوس کرنے کے لیے دشمنوں کی سازش ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صدر رئیسی نے تہران اور قم سمیت کئی شہروں کے اسکولوں میں زہریلا مادے کے پھیلنے اور طالبات کے اس مشتبہ زہریلی مادے سے متاثر ہونے کے مشکوک واقعات کی فوری تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں صدر رئیسی نے وزیر داخلہ احمد وحیدی کو حکم دیا کہ وہ ایرانی خاندانوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے بعض شہروں میں اسکول کی طالبات کے زہریلی مادے سے متاثر ہونے کے مشکوک واقعے کی فوری طور پر تحقیقات شروع کریں۔

آیت اللہ رئیسی نے صحت اور انٹیلی جنس کی وزارتوں اور حکومت کے دیگر متعلقہ حصوں کو تحقیقات میں وزیر داخلہ کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی حکم دیا۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے