Breaking News
Home / اخبار / فلسطینی کے حوالے سے اسلامی ممالک کی حمایت کرتے ہیں، چین

فلسطینی کے حوالے سے اسلامی ممالک کی حمایت کرتے ہیں، چین

چینی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ بیجنگ فلسطین کے حوالے سے اسلامی اور عرب ممالک کے جائز مطالبات کی حمایت کرتا ہے۔

 اناتولی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ چینی وزیرخارجہ نے ملائیشیا کے ہم منصب عبدالقادر زامبری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جن میں فلسطین پر اسرائیلی جارحیت بھی شامل ہے۔

گفتگو کے دوران وانگ یی نے تاکید کی کہ جنگ کے فریقین اختلافات کو بھلاکر صلح اور جنگ بندی کے لئے آمادہ ہوجائیں۔

چینی وزیرخارجہ نے اس موقع پر چین کی طرف سے فلسطین کے بارے میں اسلامی اور عرب ممالک کی حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین سویلین کو کسی بھی قسم کی گزند پہنچانے کا مخالف ہے۔ ایسا کوئی بھی اقدام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بیجنگ نے ہمیشہ صلح اور مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

ملائشیا کے وزیرخارجہ نے اس موقع پر چین کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ چین نے عالمی سطح پر ہمیشہ صلح کے لئے کردار ادا کیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

پاکستانی شہر ملتان میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے