Breaking News
Home / اخبار / عالمی یوم القدس، لندن کا مرکزی علاقہ فلسطین کے حامیوں کے کنٹرول میں

عالمی یوم القدس، لندن کا مرکزی علاقہ فلسطین کے حامیوں کے کنٹرول میں

عالمی یوم القدس کے موقع پر بڑی تعداد میں برطانوی عوام نے ریلیوں میں شرکت کرکے فلسطینیوں کی حمایت اور صہیونی حکومت کی مذمت کی۔

  عالمی یوم القدس کے موقع پر برطانیہ میں عوام کی بڑی تعداد نے فلسطینیوں کے حق میں اور صہیونی حکومت کے خلاف ریلیوں میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق لندن میں یورپ کا سب سے بڑا مظاہرہ ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

لندن کے مرکزی علاقے میں نکلنے والی ریلی میں شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین ، ایران، عراق اور حشد الشعبی کے پرچم اٹھارکھے تھے۔

ریلی میں آرتھوڈوکس یہودی بھی شریک تھے جنہوں نے اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کرتے ہوئے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم القدس منایا گیا جس میں لوگوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت اور وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے