Breaking News
Home / اخبار / طوفان الاقصی کا 169 واں دن، غزہ پر صہیونی حملے جاری، مزید 72 فلسطینی شہید

طوفان الاقصی کا 169 واں دن، غزہ پر صہیونی حملے جاری، مزید 72 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق صہیونی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد شہداء کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

 فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی فورسز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے ۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7ا کتوبر کے بعد صہیونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

گذشتہ دن شہید ہونے والوں کو شامل کرکے اب تک مجموعی طور 32 ہزار 142 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

شہید ہونے والوں میں بے گناہ خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہداء میں 73 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے غزہ میں صہیونی جارحیت بند نہ ہونے کی صورت میں انسانی المیے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

غزہ پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے