Breaking News
Home / اخبار / طوفان الاقصی، حزب اللہ کا مقبوضہ گولان پر شدید حملہ، 60 راکٹ فائر

طوفان الاقصی، حزب اللہ کا مقبوضہ گولان پر شدید حملہ، 60 راکٹ فائر

لبنانی مقاومتی تنظیم نے مقبوضہ گولان میں صہیونی فوجی تنصیبات پر شدید حملہ کرتے ہوئے 60 سے زائد راکٹ فائر کئے ہیں۔

 الجزیرہ نے کہا ہے کہ لبنان سے مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ گولان میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر شدید حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی تنصیبات پر 60 سے زائد راکٹ داغے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں صہیونی فوجی اڈے کیلع اور یواف کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ ان اڈوں پر صہیونی فوج کا دفاعی اور میزائل نظام نصب کیا گیا ہے۔

دراین اثناء صہیونی میڈیا نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے فائر کئے گئے 50 میں سے چار راکٹوں کو صہیونی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب لبنان سے النشرہ نے کہا ہے کہ صہیونی فضائیہ نے لبنانی فضائی حدود کو پامال کرتے ہوئے بعلبک شہر کے نواحی علاقے العسیرہ پر کئی میزائل فائر کئے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

غزہ پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے