Breaking News
Home / اخبار / شہید کی طرح عالم بھی خدا نزدیک اور لوگوں کے درمیان زندہ ہے

شہید کی طرح عالم بھی خدا نزدیک اور لوگوں کے درمیان زندہ ہے

شہید کی طرح عالم بھی خدا نزدیک اور لوگوں کے درمیان زندہ ہے

حدیث ہے کہ علماء کے قلم کی سیاہی خدا کے نزدیک شہیدوں کے خون سے افضل ہے
ہر عالم اور صاحب قلم کا فریضہ ہے کہ لوگوں کیلئے ایسی چیز لکھے جو انکی ہدایت کی صالحیت رکھتی ہو اور ان کی اصلاح کرسکتی ہو، انہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لاسکتی ہو اور متحد کرسکتی ہو۔ کیونکہ راہ خدا میں شہید ہونے والے یعنی عدل قائم کرنے کی دعوت میں جان دینے والے کی قربانی و شہادت سے وہی متاثر ہوتا ہے جو اس وقت موجود تھا۔لکین لوگوں کو تعلیم دینے والے اور ان کیلئے لکھنے والے قوم کے نو نہال اور بہت سے مطالعہ کرنے والے متاثر ہوتے ہیں اور آنے والی نسلوں کیلئے اس کتاب منار ہدایت بن جاتی ہے۔ پھر ہر شئی خرچ کرنے سے کم ہوتی ہے لیکن علم خرچ کرنے سے بڑھتا ہے۔خرچ کرکے اس میں اضافہ کرو۔
نیز رسول اکرم صل الله علیه واله وسلم کا ارشاد ہے:
اگر تمہارے ذریعہ خدا شخص کی ہدایت کردے تو تمہارے لئے ان تمام چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج نے روشنی ڈالی ہے یا دنیا و مافیھا سے بہتر ہے
کتنے صاحبان قلم کو موت کی آغوش میں سوئے ہوئے صدیاں گذرگئیں، ان کی ہڈیاں بھی بوسیدہ ہوگئیں،لیکن ان کے افکار و علوم کتاب کی صورت میں موجود ہیں اور وہ کتاب نسلوں کے گذرنے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں مرتبہ زیور طبع سے آراستہ ہوچکی ہے اور لوگ اس سے ہدایت حاصل کرتے ہیں، جس طرح شہید اپنے رب کے نزدیک زندہ ہیں اور رزق پارہے ہیں اسی طرح وہ عالم بھی خدا کے نزدیک اور لوگوں کے درمیان زندہ ہیں جو لوگوں کی ہدایت کا سبب تھا لوگ اس کیلئے استغفار کرتے ہیں اور اس کا ذکر خیر کرتے ہیں۔
اقتباس از "شیعہ ہی اہل سنت ہیں ص ٩-١٠”

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے