Breaking News
Home / اخبار / سستی کتابوں کا حصول یقینی بنایا جائے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی

سستی کتابوں کا حصول یقینی بنایا جائے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی

انٹرنیشنل بک فیئر کے دورے کے موقع پر صدر رئیسی نے کہا کہ حکومت کی خصوصی توجہ کی وجہ سے پبلشرز کو جلد خوش خبری سننے کو ملے گی۔

 صدر آیت اللہ رئیسی تہران کے مصلائے امام خمینی میں 34 ویں بین الاقوامی کتب میلے کا دورہ کیا۔ انہوں نے اہمیت کے پیش نظر اپنے دورے کا آغاز بچوں اور نوجوانوں سے مخصوص کتابوں کے اسٹال سے کیا۔ اس موقع پر وزیر ثقافت و ارشاد اور دیگر حکام بھی ان کے ساتھ تھے۔

دورے کے دوران صدر رئیسی نے کتاب اور کتب بینی کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اور سستے کاغذ کی فراہمی ضروری ہے۔ حکومت کی خصوصی توجہ کی وجہ سے پبلشرز کو جلد خوش خبری سننے کو ملے گی۔

صدر رئیسی نے بچوں کی تربیت پر تاکید کرتے ہوئے  کہا کہ جس طرح بچوں کی غذا کا خیال رکھنا چاہئے اسی طرح ان کی فکری تربیت پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔

انہوں نے بچوں اور نوجوانوں کی فکری تربیت کے لئے اچھے مواد سے بھرپور کتابوں کی نشر و اشاعت، جوانوں کی فکری صلاحیتوں سے استفادہ، وزارت ثقافت اور پبلشرز کے درمیان باہمی تعاون اور پورے ملک میں کتب بینی کے شوقین افراد تک سستی قیمت میں کتب کی فراہمی جیسے مسائل پر بھی گفتگو کی۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے