Breaking News
Home / دسته‌بندی نشده / خلیج فارس تعاون کونسل کی اسرائیل کے وحشیانہ اقدام کی مذمت

خلیج فارس تعاون کونسل کی اسرائیل کے وحشیانہ اقدام کی مذمت

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیلی فوج کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

  الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے رفح شہر میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اس سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا: ہم رفح میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کے مجرمانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رفح اور پوری غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں کا جاری رہنا واضح جنگی جارحیت ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں صہیونی فوج نے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری کرکے کم از کم 50 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

About خاکسار

Check Also

قم، 5 ہزار طالبات کا امریکی طلباء کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ایران بھر کی یونیورسٹی طالبات نے حرم حضرت معصومہ قم میں جمع ہوکر امریکی طلباء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے