Breaking News
Home / اخبار / ایرانی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی ؛ یوم القدس عالم اسلام کے اتحاد کی علامت ہے

ایرانی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی ؛ یوم القدس عالم اسلام کے اتحاد کی علامت ہے

محمود عباس زادہ مشکینی نے کہا ہے کہ یوم القدس کو زندہ رکھنے اور ہر سال وسیع پیمانے پر منانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ دن عالم اسلام کے اتحاد و یکجہتی کا مظہر ہے۔

  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم القدس دوسرے ممالک مخصوصا عالم اسلام پر حملہ آور ہونے والے استعمار کے خلاف جدوجہد کا درس دیتا ہے۔ اس دن مظلوم کے حق میں ظالم کے خلاف جہاد کا سبق ملتا ہے۔ امام خمینی کی بصیرت کی وجہ سے اس اہم دن کو فلسطین کی حمایت میں منانے کا اعلان کیا گیا۔ اس دن القدس سے بالاتر ہوکر پوری دنیا میں جاری جارحیت خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا چاہئے۔

عباس زادہ مشکینی نے مزید کہا کہ ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ اس دن کی اہمیت اور افادیت سے ایرانی قوم اور دنیا کے مسلمانوں کو اچھی طرح آگاہ کریں۔ انہوں نے صہیونیوں کے مظالم کے بارے میں مغربی ممالک کے سکوت اور خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا مغرب کا سکوت دلیل ہے کہ فلسطین میں ہونے والے مظالم میں مغرب بھی صہیونیوں کے ساتھ برابر شریک ہے۔ مغربی استعمار نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے عالم اسلام کے قلب میں اسرائیل کو وجود میں لایا۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور مغربی ممالک ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں لہذا ان کی جانب سے اسرائیل کے خلاف فلسطینی قوم کے دفاع کی امید رکھنا فضول ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی الزامات بے بنیاد/ ملک سے ایرانی تیل کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملک سے منظور شدہ ایرانی تیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے