Breaking News
Home / اخبار / حماس کا خوف، دو ہزار صہیونی فوجی ڈیوٹی سے فرار، صہیونی سیکورٹی حکام پریشان

حماس کا خوف، دو ہزار صہیونی فوجی ڈیوٹی سے فرار، صہیونی سیکورٹی حکام پریشان

صہیونی میڈیا کے مطابق طوفان الاقصی کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کو اپنی تشکیل کے بعد سے اب تک کا شدید ترین بحران درپیش ہے۔

  صہیونی روزنامے یدیعوت احارونوت نے انکشاف کیا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد حماس کے خوف سے صہیونی فوج کے 200 سے زائد اہلکار ڈیوٹی سے فرار ہوگئے ہیں۔

اخبار کے مطابق دفاعی مبصرین نے ان واقعات کو صہیونی فوج کی تشکیل کے بعد سے اب تک کا شدید ترین بحران قرار دیا ہے۔ اس خبر کو میڈیا سے اب تک مخفی رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ مزید فوجیوں کو ترغیب نہ ملے۔

اخبار نے مزید لکھا ہے کہ فرار ہونے والے فوجیوں میں اسرائیلی آرمی کے حاضر سروس اہلکاروں کی بڑی تعداد ہے جن کو ایک دن کی غیر حاضری پر تین دن تک حبس کی سزا دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی فوج نے 7 اکتوبر کو غزہ پر حملے کے بعد اپنی فوج کے ساڑھے تین لاکھ سے زائد اہلکاروں کو ڈیوٹی پر بلایا ہے جو کہ اسرائیل کی مجموعی فوج کا تین چوتھائی حصہ بنتا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے