Breaking News
Home / اخبار / بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکار

بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکار

بھارت کی سپریم کورٹ نے حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکارکردیا ہے۔

 ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی سپریم کورٹ نے حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکارکردیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ایک بارپھرہندوانتہاپسندوں کے لئے جانبداری کا مظاہرہ کرتےہوئےحجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت سے انکارکردیا۔ مسلمان طالبہ کی جانب سے حجاب پرپابندی کے خلاف کیس کی جلد سماعت کی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ 28مارچ کوامتحانات شروع ہونے والے ہیں اس لئے کیس کی جلد سماعت کی جائے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مسلمان طالبہ کے وکیل کو نہ صرف بات کرنے سے روک دیا بلکہ جانبدارانہ ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ  معاملے کوسنسنی خیز نہ بنائیں۔امتحانات کا حجاب پرپابندی سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہن کرآنے پرپابندی عائد ہے۔کرناٹک کی ہائیکورٹ حجاب پرپابندی کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے۔باحجاب مسلمان طالبات کوتعلیمی اداروں میں داخل نہ ہونے دینے کیخلاف بھارت  کے مختلف علاقوں میں احتجاج بھی کیا جاررہا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کے عقائد کے خلاف حکومتی اور عدالتی اقدامات پر مسلمانوں کو سخت تشویش لاحق ہے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے