Breaking News
Home / اخبار / بلاول دورہ ایران: کیا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھایا جاسکے گا..؟؟

بلاول دورہ ایران: کیا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھایا جاسکے گا..؟؟

اسلام آباد   وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری منگل سے برادر اسلامی ملک ایران کا دورہ کرنے جارہے ہیں، اس دوران امکان ہے کہ قریب ایک عشرہ سے تعطل کا شکار گیس پائپ لائن منصوبہ پر نظر ثانی سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے-

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی بنیاد ان کے والد سابق صدر آصف زرداری نے رکھی تھی ، اس منصوبے میں پابندیوں کو مدنظر رکھ ایک فریم ورک کے ذریعے پیشرفت چاہتے ہیں- پاکستان اور ایران دو ہمسائیہ برادر ملک ہیں جن کے ریاستی تعلقات کیساتھ عوام کے بھی دیرینہ تعلقات ہیں البتہ ثقافت، توانائی سمیت تمام شعبہ زندگی میں ان تعلقات کو بڑھانے میں اب بھی کافی گنجائش موجود ہے جس سے دونوں ممالک کی عوام فائدہ اٹھاسکتے ہیں-

ایک اور سوال پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ کے حوالے سے پاکستان کی غیر جانبدارانہ پالیسی جاری ہے، عمران حکومت نے جو پالیسی اپنائی اسی کے تسلسل کو آگے بڑھایا ہے، تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو دورہ روس سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے، تحریک عدم اعتماد خالصتاً ایک آئینی عمل تھا جس سے سابق حکومت کو رخصت کیا گیا-

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ایران کا پہلا دورہ ہوگا جہاں وہ ایرانی ہم منصب اور دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت( 2008 تا 2013 ) کے آخری سال اس وقت کے صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران کیساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ کا افتتاح کیا تھا جسے ایران نے اپنے مقررہ مدت میں مکمل کرلیا البتہ بعد میں آنے والی ن لیگ اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے عالمی پابندیوں کے ڈر سمیت مختلف معاملات کے پیش نظر التوا کا شکار رکھا-

ماہرین کے مطابق اگر پاکستان توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی دباؤ کے بجائے ملک و قوم کی ضروریات کو ترجیح دے تو کوئی وجہ نہیں ایران سے گیس کا حصول اسے بہت سی پریشانیوں سے بچا سکے تاہم اس ضمن میں دلیرانہ فیصلے ناگزیر ہوں گے, بلاول بھٹو کے دورہ ایران سے ان معاملات کے حل کی جانب راہیں کھلتی نظر آرہی ہیں.

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے