Breaking News
Home / دسته‌بندی نشده / ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا پاکستان کے آرمی چیف کو ٹیلی فون؛ دفاعی تعاون میں تیزی لانے اور پاک ایران سرحد کو دوستی اور بھائی چارے کی سرحد میں تبدیل کرنے کا عزم

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا پاکستان کے آرمی چیف کو ٹیلی فون؛ دفاعی تعاون میں تیزی لانے اور پاک ایران سرحد کو دوستی اور بھائی چارے کی سرحد میں تبدیل کرنے کا عزم

ایران کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے منگل کے روز پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فون پر بات چیت کی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔

 ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے منگل کے روز پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو  کی اور انہیں اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

جنرل باقری نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون کو فروغ دینے کے رجحان بالخصوص مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی کی مضبوطی اور استحکام پر اس کے اثرات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اس رجحان کے تسلسل اور تعاون کی ترقی کو خاص طور پر دفاع اور سلامتی کے شعبے میں جہاں تک ممکن ہو بڑھایا جانا چاہیے۔

دونوں سینئر کمانڈروں نے سرحدی سلامتی اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے شعبے میں ماضی کے تعاون کو جاری رکھنے، سرحد پر اقتصادی سرگرمیوں کی ترقی کے لیے تعاون کی مستقبل کی سمتوں کے تعین اور مشترکہ سرحد کو دوستی اور بھائی چارے کی سرحد میں تبدیل کرنے کے آئیڈیا کو عملی جامہ پہنانے پر بھی زور دیا۔

درایں اثنا جنرل باقری نے پاکستانی آرمی چیف کو دورہ تہران کی دعوت دی اور جواب میں جنرل عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

About خاکسار

Check Also

امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے ساتھ غزہ کے لئے امداد مضحکہ خیز ہے، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں صیہونی حکومت کو اپنی جارحیت جاری رکھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے