Breaking News
Home / اخبار / او آئی سی نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کو منظم ریاستی دہشتگردی قرار دیدیا

او آئی سی نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کو منظم ریاستی دہشتگردی قرار دیدیا

تنطیم تعاون اسلامی ( او آئی سی ) نے اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے منظم ریاستی دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔

او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کی دعوت پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی گئی اور اسے منظم ریاستی دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے۔

اعلامیہ میں فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی حمایت، حق خود ارادیت اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے عزم پر زور دیا گیا۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے